Time 23 ستمبر ، 2019
کاروبار

سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

سگریٹوں کی غیرقانونی تجارت سےملکی خزانےکوٹیکس چوری کی مد میں نقصان ہورہا ہے ، فوٹو :فائل

وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا نوٹس لیتے ہوئے کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں وزارت صحت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کو ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ کی غیرقانونی تجارت سےملکی خزانےکو ٹیکس چوری کی مد میں نقصان ہو رہا ہے اس لیے متعلقہ ادارے ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

وزارت صحت اور فیڈرل بورڈآف ریونیو حکام کو اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرانےکا بھی حکم دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :